پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں
پیپلز پارٹی نے سینیٹ چئیرمین شپ کے حصول کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 27 جنوری 2021 10:46
(جاری ہے)
تاہم پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مشترکہ طور پر سینیٹ الیکشن لڑنے کے معاملے پر نیا جھگڑا شروع ہو گیا۔
پی ڈی ایم میں شامل چھوٹی جماعتوں نے ن لیگ اور پی پی سے مشترکہ طور پر سینیٹ الیکشن لڑنے کی صورت میں سندھ اور بلوچستان اور پنجاب سے اپنا حصہ مانگ لیا ہے۔ مشترکہ پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنا ہے تو پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو برابری کی سطح پر حصہ دیا جائے۔ اگر ہمارے چند ووٹوں سے کوئی سینیٹر بن سکتا ہے تو ووٹ نہ دینے کی صورت میں ہار بھی سکتا ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل چھوٹی جماعتوں نے فوری اجلاس طلب کرنے پر بھی زور ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ جس کے پیش نظر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اب کوشش میں ہیں کہ کسی طریقہ سے چھوٹی جماعتوں کو راضی کیا جائے ۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ خود مولانا فضل الرحمٰن بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ سندھ ،پنجاب یا کے پی کے سے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے انہیں سینٹ کا اُمیداوار نامزد کیا جائے ،پاکستان پیپلزپا رٹی اور مسلم لیگ ن کے اندر بحث شروع کا آغاز ہو گیا ہے کہ پنجاب یا سندھ سے اگر مولانا فضل الرحمان کو اگر الیکشن لڑوایا جاتا ہے تو دونوں جماعتوں میں سے کسی ایک جماعت کو اپنا اہم ترین اُمیدوار ڈراپ کرنا پڑے گا جس کے لیے دونوں جماعتیں کسی طور تیار نہیں ہیں ۔ تاہم ایسا صاف ظاہر ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور وعدہ خلافی پر پی ڈی ایم واضح طور پر تقسیم ہو جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.