لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں چار ڈاکوؤں نے ڈاکے کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا
خاتون گھر میں اکیلی تھی کے چار ڈاکو آگئے، پولیس کی جانب سے ملزموں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا
سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2021 11:34
(جاری ہے)
شاہدرہ پولیس کرائم کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس لرزہ خیزواردات میں قتل کی جانے والی خاتون کی شناخت "مبینہ" کے نام سے ہوئی ۔ ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے لے کر بھی فرار ہو گئے ۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ فیروزوالہ شاہدرہ میں 2021ء میں ڈکیتی مزاحمت پر تیسرا قتل ہوچکا ہے لیکن پولیس ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز زیادتی، بدفعلی اور جنسی ہراساں کرنے سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کیسز میں پولیس کی دلچسپی دکھاوا ثابت ہوئی۔ 79 فیصد کیسز میں خواتین تفتیشی ہی موجود نہیں، بروقت ڈی این اے سیمپلنگ کا فقدان، کرائم سین کادورہ کرنے والے67 فیصدافسروں نے رجسٹر میں رپورٹ ہی درج نہیں کی۔ بروقت ڈی این اے سیمپلز نہ لینے کی وجہ سے شواہد ضائع ہوجاتے ہیں اورکیسزحل نہیں ہو پاتے جس کی وجہ سے ملزمان کو راہ فرار مل جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.