پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں بسنت پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق تمام تجاویز مسترد کردیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 27 جنوری 2021 12:27

پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردرا عثمان بزدار نے پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بسنت پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ، اس ضمن میں پنجاب میں پابندی ہٹانے اور اس حوالے سے دی گئی تمام تجاویز کو بھی مسترد کردیا گیا ، سردار عثمان بزدار نے صوبے میں پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ لاہور میں بسنت کے لیے راوی کا علاقہ مختص کرنے کی تجویز کی گئی تھی ، تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کو بین الاقوامی کھیل کے طور پر متعارف کرانے والی شخصیت نے محفوظ پتنگ بازی کے لئے تجاویز پیش کردی ہیں ، لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی بحالی کے درخواست گزار خالد نے کہا ہے کہ بسنت ایک ثقافتی تہوار ہے ، جب لاہور شہر چھوٹا تھا تب لوگ اس فسٹیول سے لطف اندوز ہوتے تھے ، تاہم اب لاہور شہر بہت بڑا ہو چکا ہے جس کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ لاہور کی بڑتی آبادی کے ساتھ ساتھ پتنگ بازی کے لئے پلاننگ کو تبدیل نہ کیا گیا ، پتنگ بازی نہ صرف پاکستان بلکہ اب پوری دنیا میں ایک کھیل بن چکی ہے ،لاہورئیکورٹ پٹیشنر کا کہنا ہے کہ لاہور بہت کھلا شہر ہے پسنت کے لئے کنٹرول زون قائم کئے جائیں ، کوئی بھی کھیل ہو کنٹرول زون قائم کئے بغیر نہیں کھیلا جا سکتا ، لاہور راوی کا ایک ایریا ہے جہاں بسنت منائی جا سکتی ہے ، حکومت کو چاہیے کوئی ایک ڈور پتنگ بازی کے لئے مختص کردے ، بسنت دنیا کا واحد کھیل ہے جس میں امیر اور غریب ایک ہو جاتے ہیں ، کسی کے پا س ڈور خریدنے کے لئے لاکھوں روپے ہوتے ہیں اور کوئی کانٹی مار کر پتنگ پکڑ لیتا ہے۔