ْرائے ونڈ،ریلوے پولیس نے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 2نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

بدھ 27 جنوری 2021 14:33

ْرائے ونڈ،ریلوے پولیس نے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 2نوجوانوں ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) رائے ونڈریلوے پولیس نے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 2نوجوانوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے جیابگا رائے ونڈ ریلوئے لائن پھاٹک نمبر 33کے قریب ریلوے لائن پر ٹک ٹاک وڈیو بنانے پر دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں ٹک ٹاکر اسرار گوندل اورذوہیب شامل ہیں۔ایس ایچ او مظہر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی نوجوان ریلوئے لائن پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں ،نوجوان محض شہرت کی خاطر اپنی جان کو خطر ے میں نہ ڈالیں ۔

متعلقہ عنوان :