آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ متعارف کرا دیا

بدھ 27 جنوری 2021 14:57

آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ متعارف کرا دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ متعارف کرا دیا۔پلیئرز آف دی منتھ ایوارڈ فینز کے ووٹ اور ماہرین کے پینل کی رائے کے مطابق دیا جائیگا، یہ ایوارڈ مہینے کے بہترین مرد اور خاتون کرکٹر کو دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مہینے کے مینز کرکٹرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے جبکہ پاکستان کی ویمن کرکٹر ندا ڈار خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :