فواد عالم کی منفرد سویپ شاٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

قومی بلے باز سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے زمین پر گر گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2021 15:34

فواد عالم کی منفرد سویپ شاٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2021ء ) پاکستانی کرکٹر فواد عالم اپنے غیر روایتی بیٹنگ کی وجہ سے ہمیشہ شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور ان کے تازہ سویپ شاٹ نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے ساتھ فواد عالم نے اہم شراکت داری قائم کی۔

اپنی اننگز کے دوران فواد عالم نے سویپ شاٹ کھیلا اور ایسا کرتے کرتے پچ پر گر گئے۔ ان کی اس دلچسپ سویپ شاٹ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

(جاری ہے)

ایک سوشل میڈیا صارف نے اس شاٹ کو ’انقلابی سویپ شاٹ‘ کہا۔

ایک اور پرستار نے بتایا کہ آل راؤنڈر کے سویپ شاٹ نے سب کو ’سٹمپ‘ کردیا تھا۔
ایک پرستار نے اس کے انداز کو ’توجہ ہٹا دینے والے سٹائل ‘ کے طور پر بیان کیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’ فواد عالم کا بیٹنگ سٹائل اہم نہیں بلکہ یہ اہم ہے کہ وہ بہترین باری کھیل رہے ہیں‘۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کے 33 رنز پر 4 وکٹیں کھونے کے بعد فواد عالم اور اظہر علی کے درمیان باہمی شراکت داری نے قومی ٹیم کی میچ میں واپسی یقینی بنائی۔