کراچی ٹیسٹ، فواد عالم نے ہوم گرائونڈ پر پہلی سنچری سکور کرڈالی

مڈل آرڈر بلے باز نے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2021 16:15

کراچی ٹیسٹ، فواد عالم نے ہوم گرائونڈ پر پہلی سنچری سکور کرڈالی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن فواد عالم نے اپنے کیریئر کی تیسری اور ہوم گرائونڈ پر پہلی سنچری سکور کرڈالی ۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے اور جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز میں 220 رنز کے جواب میں بھی پاکستان کی حالت خراب ہے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی سکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار تھے۔ اظہر علی اور فواد عالم صورت حال کو دیکھتے ہوئے روایتی انداز میں سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور کھانے کے وقفے پر ٹیم کا سکور 104 رنز تک پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

فواد عالم 39 اور اظہر علی 38 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں ۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروٹیز خلاف توقع بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی سکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ عابد علی 4 ، عمران بٹ 9، بابر اعظم 7 اور نائٹ واچ مین شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔