موبائل فون اور ٹیبز کے بچوں کی نشونما، ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات

دن بھر موبائل اور ٹیبز پر بیٹھے رہنے سے بچے بینائی کیساتھ ہڈیوں کی کمزروی کے مرض کا بھی شکار ہو رہے ہیں، ماہرین

بدھ 27 جنوری 2021 17:06

موبائل فون اور ٹیبز کے بچوں کی نشونما، ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) طبی ماہرین نے ٹیبز اور موبائل کے استعمال سے صحت پر مضر اثرات سے ایک بار پھر خبردار کیاہے۔ ماہرین کے مطابق بچوں کی نشونما کیساتھ ذہنی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ والدین کے پاس غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔موبائل فون اور ٹیبز سمیت الیکڑونک گیجٹس میں آج کل بچے ہوں یا نوجوان، ہر وقت مگن رہتے ہیں۔

نقصان کس قدر زیادہ ہو رہا ہے، اکثریت اس سے بے خبر ہے۔

(جاری ہے)

دن بھر موبائل اور ٹیبز پر بیٹھے رہنے سے بچے بینائی کیساتھ ہڈیوں کی کمزروی کے مرض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بینائی سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ تقریبا 50 فیصد بچے بھی اس کا شکار ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق مائیں مصروف رکھنے کے لیے معصوم بچوں کو بھی ویڈیو گیمز لگا کر موبائل فون تھما دیتی ہیں، ایسا کرنا بچوں کی صحت کے لیے تباہ کن ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں بچوں کو الیکٹرونک ڈیوائسز دینے کی سخت ممانعت ہے، ہم اگر اپنی نئی نسل کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر بچوں کی عادات بدلنی ہوں گی۔