بلاول مجھے پسند ہیں مگر میرا ابھی کسی سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،حریم شاہ

بدھ 27 جنوری 2021 18:45

بلاول مجھے پسند ہیں مگر میرا ابھی کسی سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،حریم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہاہے کہ بلاول مجھے پسند ہیں مگر میرا ابھی کسی سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،بلاول بھٹو زرداری سے اب تک ملاقات کا موقع نہیں ملا ، آج کل شیڈول بہت زیادہ مصروف ہے لیکن جیسے ہی موقع ملا تو ان سے مل لوں گی،نازیبا گفتگو کرنا عبدالقوی کی عادت ہوگی لیکن مجھے یہ سننے کی عادت نہیں ہے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ٹک اسٹاک حریم شاہ نے کہاکہ کسی پبلک فیگر کے ساتھ ویڈیو بنانا گناہِ کبیرہ نہیں ہے، یہ انسان کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی ویڈیو بنائے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بلاول سے شادی کریں گی تو انہوں نے کہا کہ بلاول مجھے پسند ہیں مگر میرا ابھی کسی سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عبدالقوی کو تھپڑ مارنے سے متعلق کہا کہ انہوں نے مجھے اور میری کزن عائشہ کو فزیکلی ہراساں کیا جس پر ان کی پٹائی کردی۔

انہوں نے بتایا کہ تھپڑ کی ویڈیو تو صرف آخر میں بنی تھی جبکہ اس سے قبل وہ اور ان کی کزن عبدالقوی کی خوب پٹائی کرچکی تھیں۔ حریم شاہ نے کہاکہ عبدالقوی نے بتایا وہ شراب اور چرس وغیرہ پیتے ہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ تھپڑ مارنے کے بعد آپ کو عبدالقوی کی جانب سے کوئی دھمکی دی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ ان میں مجھے دھمکی دینے کی ہمت نہیں ہے، نہ مجھے کوئی دھمکی دے سکتا ہے اور نہ ہی میں کسی کی دھمکی سے ڈرتی ہوں۔