اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا

ایران پر دباؤ برقرا رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہئے،بیان

بدھ 27 جنوری 2021 19:15

اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) اسرائیلی آرمی چیف نے آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کیلئے نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر دباؤ برقرا رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو بھی خبر دار کیا ہے کہ 2015 کی ایران ڈیل میں دو بارہ شامل نہ ہوا جائے۔

متعلقہ عنوان :