دبئی میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ کھول دیا گیا

بدھ 27 جنوری 2021 19:26

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دبئی میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ کھول دیا گیا۔ دبئی میں اسرائیلی قونصل خانہ کھلنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں 2 اسرائیلی مشن ہوگئے اور مشرق وسطی میں اسرائیلی سفارتی مشنز کی تعداد 6 ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مراکش، بحرین، مصر اور اردن میں ایک ایک اسرائیلی سفارتی مشن ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔