ساروگنگولی کے سینے میں دوبارہ تکلیف، ہسپتال منتقل

بدھ 27 جنوری 2021 19:26

ساروگنگولی کے سینے میں دوبارہ تکلیف، ہسپتال منتقل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) بھارتی کرکٹ کے نگراں ادارے بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کے سینے میں ایک مرتبہ پھر تکلیف ہوئی جس کے باعث انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کو کلکتہ کے اپولو ہسپتال کے سی سی یو یونٹ میں منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے سارو گنگولی کی صحت کا جائزہ لیا اور بتایا کہ ان کی حالت اب بہتر ہے، تاہم ڈاکٹر نے ان کی دوسری اینجیو پلاسٹی کرنے کا مشورہ دیا ہے جو ممکنہ طور پر (آج) جمعرات کو ہوگی۔

ہسپتال کے مطابق سارو گنگولی کے الیکٹرو کارڈیوگرام (ای سی جی) میں کچھ ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے تاہم انھیں مانیٹر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سارو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ وہاں ڈاکٹرز نے انھیں 5 روز تک اپنے مشاہدے میں رکھا اور پھر صحت بہتر ہونے پر گھر بھیج دیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر نے کہا تھا کہ میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :