انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

بدھ 27 جنوری 2021 20:45

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کوڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خریدمزید20پیسے کی کمی سی160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کی کمی سی160.70روپے سے گھٹ کر160.45روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی160.50روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سی160.90روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہواجس سے یورو کی قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218.30روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :