بیلاروس میں سکیورٹی اداروں نے پر امن مظاہرین کو منظم طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار شدہ افراد کو برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا،رپورٹ

بدھ 27 جنوری 2021 20:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بیلاروس میں سکیورٹی اداروں نے پر امن مظاہرین کو منظم طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار شدہ افراد کو برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں طویل عرصے تک ذہنی اور جسمانی طور پر تکلیف دہ حالات میں رکھا گیا۔

اس کے علاوہ انہیں اکثر کئی کئی روز تک خوراک یا پینے کے پانی سے محروم رکھا گیا یا ادویات وغیرہ فراہم نہیں کی گئیں۔ ۔ ایمنسٹی کے مطابق ایسی تصاویر، ویڈیوز اور لوگوں کے بیانات موجود ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :