خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی تر قی میں اہم کردارادا کر رہی ہیں، اعظم خان سواتی

حکو مت خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکو مت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہو لتیں فراہم کرے، وزیر ریلوے کا چیمبر آف کامرس تقریب سے خطاب

بدھ 27 جنوری 2021 20:49

خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی تر قی میں اہم کردارادا کر رہی ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی تر قی میں اہم کردارادا کر رہی ہیں، حکو مت خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکو مت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہو لتیں فراہم کرے۔وزیر ریلوے نے مز ید کہا کہ ہم ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا ئیں گے،وزیر ریلوے نے کہا کہ خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار اداکر سکتی ہیں، ہم ریلوے کو بز نس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔

ریل کو 6سے 9ماہ تک انشائ اللہ بہتر ی کے ٹریک پر لیآئینگے ،پاکستان ریلوے کو بہتر ی کے لئے کاروباری افراد کی مد د چاہیئے ،گزشتہ 6ماہ میںکروناکی وجہ سے 20ارب 30کروڑ روپے کا ریلوے کو نقصان ہو ا،پچھلے 50سال میںتقریباً1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے ، ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔موجودہ انفرا سٹر یکچرکو مزدورں کی مدد سے ریل کو چلائیں گے، ریلوے میں سیفٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔

ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں۔ ریلو ے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی تقریباً1لاکھ67ہزار ایکٹر زمین ہے جس کو ہم ڈیویلپ کر یں گے۔بڑے بڑے قبضہ مافیاز نے پاکستان ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ان سے میں انشاء اللہ ایک ایک انچ وگزار کراؤں گا۔میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔