شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا

میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں، شہباز گل،یہ میرا کام ہے آپ ایسا نہیں کرسکتے ، شبلی فراز برہم

بدھ 27 جنوری 2021 21:05

شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے، اور شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیاشبلی فراز نے شہبازگل سے کہا کہ آپ صحافیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں۔

(جاری ہے)

جس پر شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے، آپ بھی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں۔

متعلقہ عنوان :