ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کے او ایس ٹی کی کامیابی کا کریڈٹ گوہر ممتاز کو جاتا ہے ، علی ظفر

بدھ 27 جنوری 2021 21:52

ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کے او ایس ٹی کی کامیابی کا کریڈٹ گوہر ممتاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) اداکار و گلوکار علی ظفر نے ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کے او ایس ٹی کی کامیابی کا کریڈٹ گوہر ممتاز کو دے دیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کا او ایس ٹی جاری کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جس پر علی ظفر نے کہا کہ اس کا سارا کریڈٹ میوزک اور کمپوزیشن کو جاتا ہے جس کے فرائض گوہر ممتاز نے سر انجام دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈرامے کے او یاس ٹی کے علاوہ ڈرامے نے بھی آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔