نئی دہلی کے بعد سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

پاکستانی پرچم سری نگرکی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا، رپورٹ

بدھ 27 جنوری 2021 22:05

نئی دہلی کے بعد سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) بھارتی دارلحکومت نئی د ہلی میں خالصتان کا جھنڈ ا لہرانے کے بعد سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر بھی پاکستانی پرچم لگا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا گیا ۔