پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا

انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 27 جنوری 2021 22:34

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس سے تمام شعبہ جات، انسٹیٹیوٹس، اکیڈمی اور سینٹرز کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیاہے، جہاں فال سمسٹرز 2020 کے مڈٹرم امتحانات شروع نہیں ہوئے وہاں آن لائن امتحانات لئے جائیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اجازت سے فائنل ٹرم امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں۔جامعہ پشاورکے طلبہ فزیکل امتحانات کے خلاف ایک ہفتہ سے احتجاج کررہے تھے، گزشتہ رات گئے تک بھی طلبہ وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔