Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشدکی ملاقات،محمد ارشد کاوزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے محمد ارشد کوحلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے

بدھ 27 جنوری 2021 22:43

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشدکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشدنے ملاقات کی۔محمد ارشد نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے محمد ارشد کوحلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بائوز ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے - عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں-میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں-عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں-منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے - انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے -اڑھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے - انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے اور یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں-اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی-انہوںنے کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی۔وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے - محمد ارشد نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں - جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات