این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی

کراچی، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور میں تمام تعلیمی اداروں میں 50،50 فیصد طلبا کلاسز میں آسکیں گے

بدھ 27 جنوری 2021 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد این سی او سی کی جانب سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے کھل جائیں گی ،کراچی، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور میں تمام تعلیمی اداروں میں 50،50 فیصد طلبا کلاسز میں آسکیں گے۔