Live Updates

گورنر ہاؤس کی گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ کتے کی سیر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سندھ کےصوبائی وزیر نے گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتےکولےجانےکی ویڈیوبنائی، سرکاری گاڑی میں کتےکولےجاتے ہوئےپولیس موبائل بھی ہمراہ تھی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 27 جنوری 2021 23:43

گورنر ہاؤس کی گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ کتے کی سیر، ویڈیو سوشل میڈیا ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 27 جنوری 2021ء) گورنر ہاؤس کراچی کی گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ کتے کی سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی کی گاڑی میں کتے کولے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کو سندھ کےصوبائی وزیر نے فلمبند کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ویڈیو کے ساتھ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے لکھا کہ ’’ پی ٹی آئی کے پالتو جانوروں میں سے ایک کا وی آئی پی پروٹوکول‘‘ ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر ہاؤس کی سرکاری گاڑی میں کتےکولےجاتے ہوئےپولیس موبائل بھی ہمراہ تھی، صوبائی وزیر تیمور تالپور نے گورنر ہاؤس کی پروٹوکول والی گاڑی میں کتے کی سواری کی ویڈیو بنائی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی پچھلی طرف کا شیشہ اترا ہوا اور اس سے کتا باہر دیکھتا نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کی سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد #گورنرکی_گاڑی_میں_کتا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن چکا ہے ۔
عوام کی جانب سے کتے کو سرکاری گاڑی میں وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ گھمانے کیخلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات