سرکاری ملازم کا کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، معصوم بچی کی ٹانگ توڑ دی

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری صفی الحسن نے گھریلو ملازمہ کو گھر کا کام صحیح طرح سے نہ کرنے پر ڈنڈا مار کر اس کی ٹانگ توڑ دی، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 28 جنوری 2021 01:15

سرکاری ملازم کا کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، معصوم بچی کی ٹانگ توڑ ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 27 جنوری 2021ء) اسلام آباد میں سرکاری ملازم نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنے والے سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری صفی الحسن نے گھریلو ملازمہ کو گھر کا کام صحیح طرح سے نہ کرنے پر ڈنڈا مار کر اس کی ٹانگ توڑ دی ہے ۔

ہسپتال سے بچی کی رپورٹس آنے کے بعد پولیس نے ملزم صفی الحسن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پولی کلینک اسپتال اسلام آباد سے کروالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی ٹانگ ٹوٹنے اور جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی پر تشدد کرنے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد میں برتن ٹوٹنے پر مالکن نے 13 سالہ بچی یاسمین پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق یوسی ناظم عثمان منج کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ متاثرہ یاسمین کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے ہاتھ ، پاؤں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ ہاتھ پر سوجن پائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :