بنی گالہ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ ترجمان پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 جنوری 2021 10:41

بنی گالہ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2021ء) : بنی گالہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بنی گلال کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین لوگ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پراسپتال مبتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنھ میں جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس سے قبل 17 جنوری کو بھی وفاقی دارلحکومت کے تھانہ بنی گالا کی حدود میں خاندانی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے، یں ،آئی جی نے تھانہ کے تمام تفتیشی اور ایس ایچ او کو ون فائیو تبدیل کر دیا ،معلومات کے مطابق تھانہ بنی گالا کے علاقہ کری نزد قبرستان دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سعدیہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ،وزیر اعظم عمران خان کی شکایت پر بنی گالہ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے علاوہ باقی تمام عملے کو ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفتر سے دو الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔ ایک درجن سے زائد ماتحت افراد (کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل)، تین سب انسپکٹرز اور تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو برطرف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سینئیر پولیس افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر قومی اخبار کو بتایا کہ پولیس تھانے کے عملے کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ ان شکایات کے مطابق بنی گالہ پولیس اسٹیشن کے عملے کے افراد زمینوں پر قبضہ کرنے والوں اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کرنے والی گاڑیوں سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔