Live Updates

اپوزیشن قانون میں تبدیلی کیلئے نیب کو’’ٹوتھ لیس ‘‘کرنے کی شرط نہ رکھے تو حکومت تیار ہے ‘ہمایوں اخترخان

ذاتی مفادات پر مبنی تحریکوںکو عوام پذیرائی نہیں ملتی ،وزیر اعظم مسائل کے حل کیلئے بھرپور توجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں‘سینئر مرکزی رہنما

جمعرات 28 جنوری 2021 11:55

اپوزیشن قانون میں تبدیلی کیلئے نیب کو’’ٹوتھ لیس ‘‘کرنے کی شرط نہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ اپنااپناذاتی مفاد ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایم اتحادمیں شامل جماعتیںالگ الگ منزل کی مسافر ہیں ،یہاںتک اطلاعات آرہی ہیں کہ مولانافضل الرحمان نے اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کی بھی دھمکی دی ہے،پارٹی کی قیادت کے معاملے پر مریم صفدرکو اس وقت شہباز شریف اورحمزہ شہبازسے خوف ہے ۔

اپنے بیان میں ہمایوںاخترخان نے کہا کہ ہم توآج بھی کہتے ہیں کہ حزب اختلاف نیب قانون میں ضروری تبدیلیوںکے لئے ہمارے ساتھ بیٹھے لیکن یہ بیٹھک احتساب کے ادارے کو’’ٹوتھ لیس ‘‘کرنے اورکرپشن کیسزمیں ریلیف سے مشروط نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس(ر) عظمت سعید اعلیٰ عدلیہ کے معززجج کے طور پر ریٹائر ہوئے ہیں اورمسلم لیگ (ن) کو ہرکسی کی ذات پر کیچڑاچھالنے کاوطیرہ چھوڑناہوگا۔

(جاری ہے)

یک رکنی کمیشن براڈشیٹ سی2000ء میں ہونے والے معاہدے مختلف ادوارمیںاسے ساڑھے تین ملین ڈالرزکی ادائیگی، معاہدے کی منسوخی اوراب28ملین ڈالرکی ادائیگی جس کا ہم سے کوئی لینا دینا نہیں اس کے بارے میں حقائق سامنے لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ پی ڈی ایم فولادکی طرح متحد اوراس میں مکمل اتفاق رائے ہے اور دوسری جانب مریم صفدریہ کہہ رہی ہیں کہ انہیںبلاول زرداری کی ان ہائوس تبدیلی کی تجویز کا ٹی وی سے معلوم ہواہے ،یہ بھی زبان زدعام ہے کہ مولانافضل الرحمان نے اپنی اپنی سمت ہونے کی وجہ سے اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کی بھی دھمکی دی ہے ۔

ہمایوںاخترخان نے کہا کہ حکومت کوپی ڈی ایم سے پہلے بھی کوئی خوف نہیں تھا کیونکہ اپوزیشن کی تحریک ذاتی مفادات پر مبنی ہے اورایسی تحریکوںکو عوام پذیرائی نہیں دیتے ،وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپور توجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات