دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین موبائل فون کا استعمال کم سے کم کریں‘آئی جی پنجاب کی ہدایت

جمعرات 28 جنوری 2021 11:55

دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین موبائل فون کا استعمال کم سے کم کریں‘آئی ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین موبائل فون کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کی شکایات ملی ہیں جس پر انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال کم سے کم کیا جائے اس کے علاوہ تھانوں میں بھی دوران ڈیوٹی عملہ اکثر موبائل فون میں مصروف رہتا ہے جس کی روک تھام کیلئے آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات جاری کی ہیں تاکہ جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :