ایف بی آرنے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی

محمدنبیل رانا قانونی اورمحمد علی ٹیکنیکل مسائل کے حوالے سے فوکل پرسن ہونگے‘نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

جمعرات 28 جنوری 2021 11:55

ایف بی آرنے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکی جانب سے قانونی اورٹیکنیکل مسائل کیلئے دوفوکل پرسنز کی تعیناتی کی گئی ہے جوٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس اپیلزکی ای فائلنگ میںدرپیش مشکلات کے حل کیلئے کرداراداکریںگے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری (اپیلز)محمدنبیل رانا قانونی معاملات جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایم آئی ایس آئی ٹی وونگ محمد علی ٹیکنیکل مسائل کے حوالے سے فوکل پرسن ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :