پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 7.32 فیصداضافہ

جمعرات 28 جنوری 2021 11:45

پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان اورشمالی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.32 فیصد کااضافہ ہواہے، پہلی ششماہی میں پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں رہاہے، مالی سال میں شمالی امریکا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ خطے کے ممالک سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کے ممالک امریکا، کینڈا اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 2.424 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.28 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.218 ارب ڈالرتھا۔

(جاری ہے)

دسمبر2020 میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 435.606 ملین ڈالررہا جو دسمبر2019 کے مقابلہ میں 26.58 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2019 میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 358.35 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2020 میں شمالی امریکا خطے کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 4.169 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں 3.55 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.195 ارب ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.154ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبر2019 میں شمالی امریکا کے ممالک سے 223.46 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات کی گئیں جو دسمبر2019 کے مقابلہ میں 15.40 فیصدکم ہے، دسمبر2019 میں شمالی امریکا کے ممالک سے 272.88 ملین ڈالرکیدرآمدات  ریکارڈکی گئیں۔مالی سال 2020 میں شمالی امریکا کے ممالک سے  درآمدات کاحجم 2.591 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :