بحرین اور عمان میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں مزید سخت

جمعرات 28 جنوری 2021 12:35

بحرین اور عمان میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں مزید سخت
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) بحرین اور عمان نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیوں کے اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مکالمہ کمیٹیوں نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔بی این ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا کہ بحرین میں ریستوارن اور کیفے میں لوگوں کے داخلے پر عارضی طور پر پابندی ہے اور سرکاری و نجی سکولوں کو آئندہ تین ہفتوں تک آن لائن تعلیمی نظام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمان کی ڈائیلاگ کمیٹی او این اے نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر پروگراموں ، کھیلوں کے مقابلوں ، بین الاقوامی نمائشوں پر 28 جنوری سے اگلے احکامات اور اعلی تعلیمی اداروں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہے اس کے علاوہ عمانی شہریوں کو بھی غیر ملکی دوروں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دونوں ممالک نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں ۔خیال رہے دونوں ہی ممالک میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :