جرمن چانسلر کی کثیر الجہتی کی حمایت کے لیے چین کے موقف کی بھرپور تائید

جمعرات 28 جنوری 2021 12:36

جرمن چانسلر کی کثیر الجہتی کی حمایت کے لیے چین کے موقف کی بھرپور تائید
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہاہے کہ عالمگیریت کے دور میں لوگوں کی زندگیوں کا انحصار عالمی روابط پر ہے،اس لیے تنہائی کی بجائے ہمیں کثیرالجہتی کی راہ اختیار کرنی چاہیئے۔ڈیووس فورم میں سوالات و جوابات کے سیشن میں انہوں نے  زور دیا کہ وہ کثیر الجہتی کی حمایت کے لیے چین کے موقف کی بھرپور حامی ہیں۔

(جاری ہے)

انجیلا کل نے کہا کہ وہ چینی رہنما شی جن پنگ کے خطاب میں کثیرالجہتی کی حمایت سے متعلق پیش کردہ نظریات سے بالکل متفق ہیں اور یکساں خیالات رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک منتشر دنیا کئی ممالک کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔مختلف فریق جہاں  مشترکہ تصورات اور مشترکہ موقف کے  حامل ہیں وہاں اُن کے درمیان مفادات کا فرق بھی پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے میں ڈیجیٹل شعبے میں ’’عدم روابطـ    ‘‘کی حمایت نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ یورپ اور چین کے درمیان اتفاق رائے اختلافات سے کہیں بڑھ کر ہے۔انہوں نے چین یورپ سرمایہ کاری و تجارتی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :