Live Updates

شبلی فراز اور شہباز گل کے مابین ہونے والی تلخ کلامی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

تجزیہ کار صدیق ساجد نے حکومتی رہنماؤں کے مابین تلخ کلامی سے متعلق اہم انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2021 12:52

شبلی فراز اور شہباز گل کے مابین ہونے والی تلخ کلامی کی اندرونی کہانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2021ء) : پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے مابین گذشتہ روز تلخ کلامی ہوئی جس سے متعلق صدیق ساجد نے اہم انکشافات کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کار صدیق ساجد نے کہا کہ شبلی فراز نے شاید کوئی پُرانا حساب کتاب برابر کیا ہے۔

جب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو شبلی فراز نے اجلاس کے دوران ہی اپنے اسٹاف کو پیغام دیا کہ آپ میڈیا کو آگاہ کر دیں کہ میں اجلاس کے ختم ہوتے ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ایک ڈائس پر میڈیا سے بات کروں گا تاکہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کروں۔ جب اجلاس ختم ہوا تو شہباز گل پہلے نکل آئے اور اُن سے میڈیا نے سوال کیا کہ اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے جس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ اجلاس میں قرضوں کے حوالے سے فیصلہ ہوا، حفیظ شیخ نے قرضوں کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ابھی وہ بات کر ہی رہے تھے کہ شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دیکھ لیا۔ جس پر شبلی فراز نے کہا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر شہباز گل نے کہا کہ میں قرضوں کی تفصیلات بتا رہا ہوں جس پر شبلی فراز نے اُن سے کہا کہ یہ آپ کا کام نہیں ہے میرا کام ہے، اگر آپ نے بات کرنی ہے تو آپ باہر میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں۔ شہباز گل نے کہا کہ شبلی صاحب ایسی تو کوئی بات نہیں جس پر آپ اعتراض کر رہے ہیں جس کے بعد شہباز گل کوریڈور کی جانب جبکہ شبلی فراز نیچے پریس کانفرنس کرنے چلے گئے۔ شہباز گل نے اس معاملے کو بڑے اچھے انداز میں سنبھالا۔ تجزیہ کار صدیق ساجد نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات