چینی صدر کی مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کو دوبارہ پرتگال کا صدر منتخب ہونیپر مبارکباد

جمعرات 28 جنوری 2021 13:11

چینی صدر کی مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کو دوبارہ پرتگال کا صدر منتخب ہونیپر ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) :چینی صدر شی جن پنگ نیمارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کو دوبارہ پرتگال کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پرتہنیتی خط بھیجا ۔ شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور پرتگال کے تعلقات پچھلے سال سے جاری کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کی آزمائش پر پورے اترے ہیں ۔

(جاری ہے)

روایتی دوستی میں نئی روح پھونکی گئی ہے ۔ انسداد وبا کے حوالے سے دونوں ممالک نے تعاون کی نئی بلندی کو چھوا ہے ۔ ٹھوس تعاون میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین پرتگال کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،چین صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :