سینئر رہنما اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی چوہدری کامران کی تقریب حلف برداری میں شرکت

جمعرات 28 جنوری 2021 13:19

سینئر رہنما اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی چوہدری کامران کی تقریب حلف برداری ..
ہری پور سینئر رہنما اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی چوہدری کامران کی تقریب حلف برداری میں شرکت پاکستان تحریک انصاف  ہری پور کے سینئر رہنما یوسف ایوب خان، پی ٹی آئی ہری پور کے صدر راجہ احتشام، سابق ناظم جنوبی (چیئرمین) فیصل خان ترک، آغا شبیر ایڈووکیٹ، شاہد امین خان، ملک جمیل اور مختلف مکتبہ فکر کے حلقوں نے چوہدری کامران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری کامران کو چوہدری برادری کا صدر منتخب کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی یوسف ایوب خان تھے جنہوں نے چوہدری کامران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کے چوہدری کامران اپنی برادری کے مسائیل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری کامران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔