آڈیٹر جنرل پاکستان کی سرکاری محکموں سے 490 ارب 47 کروڑ روپے کی برآمدگی
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 353 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ رقم برآمد کی‘ بیشتر رقوم فرانزک آڈٹ کے دوران برآمد کی گئیں . اے جی پی کی رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2021 13:29
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث گزشتہ مالی سال میں برآمد کی گئی رقم بنیادی طور پر کم رہی اے جی پی دفتر میں جو چیزیں متعارف کروائی گئی ان میں آڈیٹرز اور متعلقہ محکموں کے درمیان براہ راست رابطے کے امکانات کو کم سے کم کرکے کرپشن روکنے کے مقصد سے ایک کمپیوٹر پر مبنی نظام بھی شامل تھا. بیان میں کہا گیا کہ اے ایم ایس (آڈٹ منیجمنٹ سسٹم) کی وجہ سے آڈیٹر آڈٹ پیراس طے کرانے کے لیے آڈٹ کرنے والے دفتر کے حکام سے رابطہ کرنے سے قاصر ہوں گے، ای جی پی کے ان اصلاحی اقدامات کی مدد سے محکمے کی کارکردی سمیت شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا. مذکورہ بیان کے مطابق اے جی پی دفتر نے پروفیشنل اور کمپیٹننگ پروفیشنلز کی بھرتیوں کے لیے اسپیشلائزڈ آڈٹ یونٹ بھی قائم کیا ہے، فرانزک اور مسئلے پر مبنی آڈٹ محکمے کی اولین ترجیح ہے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اے جی پی دفتر نے 353 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ رقم برآمد کی، اس کے برعکس وفاقی حکومت کے محکموں سے مالی سال 19-2018 کے دوران 84 ارب 70 کروڑ اور مالی سال 20-2019 میں 39 ارب 80 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں. بیان کے مطابق مالی سال 19-2018 میں صوبائی اور ضلعی محکموں سے 6 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ مالی سال 20-2019 میں 6 ارب 19 کروڑ روپے کی ریکوریز کی گئیں، تاہم رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں محکموں سے وصولیاں 5 ارب 72 کروڑ روپے رہیں سب سے زیادہ وصولیاں ڈائریکٹر جنرل آف آڈٹ (ڈی جی اے) برائے لاہور کی جانب سے کی گئی جنہوں نے 19-2018 میں 160 ارب 36 کروڑ، 20-2019 میں 8 ارب 85 کروڑ اور جولائی سے دسمبر کے دوران 307 ارب 14 کروڑ روپے برآمد کیے. اس کے علاوہ ڈی جی اے برائے کراچی کی جانب سے 19-2018 میں 42 ارب، 20-2019 میں 10 ارب 28 کروڑ اور 21-2020 کے پہلے 6 ماہ میں 30 ارب 31 کروڑ روپے وصول کیے اسی طرح ڈی جی اے برائے خیبرپختونخوا نے 19-2018 میں 20 لاکھ 8 ہزار روپے، 20-2019 میں 24 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار روپے اور جولائی سے دسمبر تک 29 کروڑ 84 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کیے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.