اردن نے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام دوبارہ شروع کر دیا

جمعرات 28 جنوری 2021 14:16

اردن نے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام دوبارہ شروع کر دیا
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) اردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام پر عائد کردہ پابندی کے بعد مرمت اور بحال کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اردن کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ‌ میں مرمت اور بحالی کا کام کئی روز تک معطل رہا تاہم مرمتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمان مسجد اقصیٰ کی دیکھ بحال اور اس کی سرپرستی کی اپنی قانونی اور دینی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کی مرمتی کمیٹی کے ارکان سے بات چیت میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں‌ مرمت کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔الصفدی کا کہنا تھا کہ اردن کی حکومت قضیہ فلسطین کی حمایت کے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے ہونے والی کوششوں میں فلسطینیوں ‌کے ساتھ رہے گا۔الصفدی کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں مرمت کے کام پر عائد پابندی اٹھانا پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :