رانا ثنا اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے معاملہ پر درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 28 جنوری 2021 14:22

رانا ثنا اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے معاملہ پر درخواست جلد سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے معاملہ پر رانا ثنا اللہ کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست گزشتہ برس مئی سے زیر سماعت ہے، وکیل رانا ثنا اللہ نے درخواست میں نشاندھی کی ہے کہ سرکاری مراسلہ کے مطابق تازہ اطلاع کے تحت رانا ثنا اللہ کی زندگی کو خطرہ ہے لہذا رانا ثنااللہ کو بلٹ پروف گاڑی واپس دینے کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔