ٹی ٹونٹی سیریز: وکٹ کیپنگ گلوز اعظم خان کو سونپے جانے کا امکان

محمد حفیظ کی شرکت مشکل، خوشدل شاہ،افتخار احمد کی سلیکشن کے امکانات بھی انتہائی کم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 جنوری 2021 15:15

ٹی ٹونٹی سیریز: وکٹ کیپنگ گلوز اعظم خان کو سونپے جانے کا امکان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کے ناموں پر ابتدائی مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی امکان ہے کہ محمد رضوان کے ہوتے ہوئے اعظم خان وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ تجربہ کار فاسٹ بائولر وہاب ریاض کا ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف سینئر بلے باز محمد حفیظ کی سیریز میں شرکت ممکن دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے وہ پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن 3 فروری تک لاہور نہیں پہنچ سکیں گے جب کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے اوپنر شرجیل خان اور اعظم خان کو خوشخبری ملنے کا امکان ہے ۔ وائٹ بال کے نائب کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

شاداب خان کی انجری کے باعث زاہد محمود اور عثمان قادر کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ آل رائونڈرز عامر یامین اور عماد بٹ کو بھی سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد، خوشدل شاہ اور عبداللہ شفیق کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد اتوار کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کریں گے۔