ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس ،

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2021 16:16

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا طالب علم پر تشدد کی ویڈیو ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں طالب علم عبدالرحیم ولد صفدر حسین ساکن جلالپور شریف وغیرہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ لوگ طالب علم پر لاتوں ، مکوں اور ڈنڈوں سے تشد د کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم ولد صفدر حسین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 15مورخہ 27-01-2021بجرم 506ii/341/148/149ت پ تھانہ جلالپور شریف درج رجسٹر کیا گیا ۔ شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل اور سب انسپکٹر محمد اعظم SHOتھانہ جلالپور شریف کو مقدمہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ ہذا میں مطلوب 2ملزمان 1۔ علیان ولد محمد تاج ،2۔ محمد ابراہیم ولد خضر حیات سکنائے جلالپور شریف کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :