لاہور،کیبل ٹی وی کے تنازعے پر شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والا نامزد ملزم عبداللّٰہ گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2021 16:24

لاہور،کیبل ٹی وی کے تنازعے پر شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی۔ کیبل ٹی وی کے تنازعے پر شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والا نامزد ملزم عبداللّٰہ گرفتار۔ ملزم عبداللّٰہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو کیبل ٹی وی کے تنازعے پر شدید تشدد کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گروہ کا سرغنہ رضوان عرف مٹھو گجر پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہے گی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں ملزم عبداللّٰہ کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا ملزم کی گرفتاری پر لوہاری گیٹ پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :