سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی نے تیاریاں تیز کردیں

الیکشن کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز10فروری کے بعد ہونگے

جمعرات 28 جنوری 2021 17:01

سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی نے تیاریاں تیز کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیں، پارٹی امیدواروں سے درخواستیں یکم فروری کے بعد طلب کرے گی جبکہ انٹرویوز 10 تاریخ کے بعد ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویوز10فروری کے بعد ہوں گے، پیپلزپارٹی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے امیدوار نامزد کرے گی۔پیپلزپارٹی سندھ سی7جنرل اور 2ٹیکنوکریٹ نشستوں پر امیدوار نامزد کرے گی۔اسی طرح پی پی سندھ سی2خواتین کی نشستوں پر امیدوار نامزد کرے گی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائے گی۔