Live Updates

مریم نواز ”گھر کے اندر“ کی ایسی باتیں سامنے لارہی ہیں جن کا حکمران جماعت کو بھی علم نہیں.تحریک انصاف

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس‘جب یہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا ترجمہ کروائیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا.عمران خان کی اجلاس میں گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2021 16:58

مریم نواز ”گھر کے اندر“ کی ایسی باتیں سامنے لارہی ہیں جن کا حکمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2021ء) حکومتی راہنماﺅں نے مریم نواز کو انڈر کور تحریک انصاف کی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر کے اندر کی ایسی باتیں سامنے لارہی ہیں جن کا حکمران جماعت کو بھی علم نہیں. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈ شیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی حکمران جماعت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکومتی راہنماﺅں نے مریم نواز کو انڈر کور پی ٹی آئی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کررہی ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایسی ایسی باتیں بتا رہی ہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھااجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2017، 18 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتہ چل جائے گا. وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر پنجاب حکومت کو شاباش بھی دی.

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر سے ایک ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا. اجلاس کے دوران شہباز گل نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر ترجمانوں کو بریفنگ دی اجلاس میں براڈشیٹ کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، وہ اچھی شہرت والے جج ہیں.                    
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات