وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا

سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے ہوں، اگلے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، آئینی ترمیم کے بعد اورسیز پاکستانی الیکشن لڑسکیں گے، پیسے کمانے والے ترمیم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سینیٹر شبلی فراز اور بابر اعوان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جنوری 2021 17:07

وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جنوری 2021ء) وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا، سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے ہوں، اگلے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، آئینی ترمیم کے بعد اورسیز پاکستانی الیکشن لڑسکیں گے، آئینی ترمیم ٹیسٹ کیس ہوگا، پیسے کمانے والے ترمیم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری وزیراعظم نے متعددملاقاتیں ہوئیں، بڑی محنت سے آئین کے اندر تین اصلاحات لانے کیلئے آئینی پیکج تیار کیا ہے۔

سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹس نکالے گئے ہیں، سینیٹ کو متنازعہ بنانے کیلئے ہمیشہ ضمیر خرید کرووٹ بیچے گئے۔ پہلی بار وزیراعظم کی طرف سے ساری اشرافیہ جو پارلیمنٹ کے اندر ہے ان کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، سارے لوگوں نے کہا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے ، 1975ء میں جو الیکشن ایکٹ بنا،وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں کوئی پروا نہیں کہ ہماری کوئی سیٹ کم ہوجائے یا بڑھ جائے، عملی قدم ہم جو اٹھانے جارہے ہیں، احتساب کیلئے سیاسی جماعتوں کوروڈ میپ دینے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چاہتے ہیں ضمیرفروشی کی بجائے اوپن ووٹنگ کردی جائے، 2016کی دستاویز ہے، اس پر بی بی اور نوازشریف کے دستخط ہیں، آرٹیکل 23 کہتا ہے کہ کرپشن یہ ہے کوئی سینیٹ الیکشن میں پیسے لے۔ جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں پیسا کمانا ہے، وہ دوسری طرف ہوں گے، جبکہ جو آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہوں گے ان کو ویلکم کہیں گے، بل کی حمایت کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کریں گے،وزیراعظم چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے ہوں، سینیٹ الیکشن کے اکثریت ملی تو مزید اصلاحات لائیں گے،سینیٹ الیکشن سے متعلق ترمیم اگلے ہفتے پیش کریں گے،ترمیم میں اوپن ووٹ کا لفظ استعمال کرنے جارہے ہیں۔ آئینی ترمیم کے بعد اورسیز پاکستانی الیکشن لڑسکیں گے۔الیکشن جیت پر حلف لینے کیلئے شہریت چھوڑنا ہوگی۔