انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ ہر دن ایک نئی جہت اور تخلیق کا متقاضی ہے، سید امین الحق

زمانے کے ساتھ چلنا ہے تو جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 28 جنوری 2021 17:38

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ ہر دن ایک نئی جہت اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ ہر دن ایک نئی جہت اور تخلیق کا متقاضی ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ٹیلی نار ٹیک ٹرینڈز 2021 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ ہر دن ایک نئی جہت اور تخلیق کا متقاضی ہے۔

انہوںنے کہاکہ زمانے کے ساتھ چلنا ہے تو جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، مارکیٹ میں قائم رہنے کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کو بہترین عوامی سہولیات کے ذریعے مقابلے کی فضا پیدا کرنی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک رہنے کیلئے ٹیلی کمیونیکشن اور انٹرنیٹ رابطوں میں مسلسل بہتری ضروری ہے، نیشنل براڈ بینڈ سروس پالیسی اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، انہوںنے کہاکہ وزارت آئی ٹی کی "رائٹ آف وے پالیسی بھی" ٹیلی کام سیکٹر کیلئے ایک انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گی، امید ہے میڈیا ٹیلی مواصلات میں بہتری اور رکاوٹوں کی دوری کیلئے ’’رائٹ آف وے پالیسی‘‘کی اہمیت کو سمجھے گی، انٹرنیٹ سروسز، موبائل رابطوں میں بہتری اور فائبر آپٹک کا جال بچھانے میں یہ پالیسی معاون ہوگی۔

(جاری ہے)

سید امین الحق نے کہاکہ پاکستان کے ہر کونے میں تیز ترین انٹرنیٹ اور موبائل رابطوں کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔