سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے

جمعرات 28 جنوری 2021 17:38

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے دلائل دیئے۔ حامد خان نے کہاکہ ہماری برطرفی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے، عدالت ہماری درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرے۔سپریم کورٹ نے کراچی بار اور اسلام آباد بار کو نئی ترمیمی درخواستیں دائر کرنے کی اجازت دیدی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔