چیف جسٹس گلزاراحمد سے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت پولیس افسران کی ملاقات

زیرتربیت افسران سے امید ہے تفتیش کے دوران اپنا ذہن استعمال کریں گے،چیف جسٹس

جمعرات 28 جنوری 2021 18:22

چیف جسٹس گلزاراحمد سے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت پولیس افسران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) چیف جسٹس گلزاراحمد سے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت پولیس افسران نے ملاقات،چیف جسٹس نے پولیس افسران کو کریمنل جسٹس سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ کریمنل جسٹس سسٹم میں پولیس اہم ستون ہوتی ہے،نوے فیصد ملزمان ناقص تفتیش کی وجہ سے رہا ہوجاتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ تفتیش میں ٹھوس شواہد اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،زیرتربیت افسران سے امید ہے کہ وہ تفتیش کے دوران اپنا ذہن استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :