سعودی عرب میں جنرل اسٹورز اور فوڈ پوائنٹس پر اہم ضوابط عائد کرنے کا اعلان ہو گیا

ملازمین کے ہیلتھ سرٹیفکیٹس طلب کیے جائیں گے، اشیاء پر قیمتوں کا اندراج ، مانیٹرنگ کیمروں کی تنصیب اورالیکٹرانک رسیدیں جاری کرنا لازمی ہوں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 28 جنوری 2021 18:00

سعودی عرب میں جنرل اسٹورز اور فوڈ پوائنٹس پر اہم ضوابط عائد کرنے کا ..
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جنوری2021ء) سعودی عرب میں جنرل اسٹورز (بقالوں) اور فوڈ پوائنٹس پر لاکھوں پاکستانی ملازمت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے لیے ایک خاص خبر یہ ہے کہ ان بقالوں اور فوڈ پوائنٹس پر 10 فروری سے نئے ضوابط لاگو ہونے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے مکہ مکرمہ میں یہ ضوابط لاگو کیے جائیں گے۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئے ضوابط پر عمل درآمد کے پہلے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے ہو گا جبکہ دوسرے مرحلے کی شروعات 29 جون سے ہو گی۔

اُردو نیوز کے مطابق بقالوں اور غذائی اشیاء کے مراکز پر مندرجہ ذیل ضوابط پر عمل کروایا جائے گا۔
۔ پہلے مرحلے کے دوران جنرل سٹورز اور غذائی اشیا کے مراکز کے کارکنان سے موثر ہیلتھ سرٹیفکیٹ طلب کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

۔ پہلے مرحلے میں تمام اشیا پر قیمتوں کے ٹیگ لگانے ہوں گے اور سی سی کیمرے نصب کرنا ہوں گے۔
۔ دوسر ے مرحلے کے اہم ضوابط میں سے ایک یہ ہے کہ صارفین کو خریداری کی الیکٹرانک رسیدیں جاری کی جائیں گی۔

نئے بورڈز کی خصوصیات کی پابندی کرنا ہوگی۔
۔ جنرل سٹور اور غذائی اشیا کے مرکز کا بیرونی حصہ مکمل شفاف رکھنا ہوگا۔ بیرونی دروازہ ایسا نصب کرانا ہوگا جس سے اندر کا منظر باہر سے صاف نظر آئے۔ 
۔ جنرل سٹور یا غذائی اشیا کے مرکز کے ایک، ایک حصے کو روشن کرنا اور رکھنا ہوگا۔ فرشِ، چھت، ریک (سٹینڈ) اور اشیا ذخیرہ کرنے کی جگہیں صاف ستھری رکھنا ہوں گی۔
۔ ڈیپ فریزر اور اس کے آس پاس کی جگہوں کی صفائی کا اہتمام کرنا ہوگا۔ ریک کے درمیان فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
۔ صفائی آلات کو کھانے پینے کی اشیا سے دور رکھنا ہوگا اور ہر جنرل سٹور اور غذائی اشیا کے مرکز میں آگ بجھانے والے سلنڈر مہیا کرنا ہوں گے۔