وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دریائے جہلم کے بیچ آباد ’’وچلا بیلا‘‘ کے مکینوں کیلئے پل نہ ہونے کے حوالے سے جیوز نیوز پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس

وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سے رپورٹ طلب کر لی، پل کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ جلد تیار کرنے کی ہدایت

جمعرات 28 جنوری 2021 19:22

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دریائے جہلم کے بیچ آباد ’’وچلا بیلا‘‘ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دریائے جہلم کے بیچ آباد ’’وچلا بیلا‘‘ کے مکینوں کیلئے پل نہ ہونے کے حوالے سے نشر ہونے والی جیوز نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ’’وچلا بیلا‘‘ کے مکینوں کیلئے پل کی تعمیر کے حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ جلد تیار کی جائے ۔