اندراج مقدمہ کے فوری بعد تفتیش متعلقہ تفتیشی افسر کے سپرد کرتے ہوئے بلا تاخیر تفتیش کا آغاز ہوجانا چاہئے‘انعام غنی
سپر وائزری افسران درج ہونے والے ہرکیس کے تفتیشی مراحل کی مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ یقینی بنائیں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سٹریٹ سے دور رکھ کر ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے‘ آئی جی پنجاب
جمعرات 28 جنوری 2021 19:22
(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہاکہ مدعی مقدمہ کے اطمینان کیلئے پولیس ٹیم اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے اور بھرپور محنت ، خلوص نیت اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے تفتیشی مراحل کو آگے بڑھاتے ہوئے کیس کو بروقت ورک آئوٹ بھی کیا جائے تاکہ ملزمان کو پابند سلاسل کرنے سے پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی تعلق مزید بہتر اور مضبوط ہو۔
انہوں نے مزیدکہاکہ سپر وائزری افسران درج ہونے والے ہرکیس کے تفتیشی مراحل کی مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے ذریعے ڈیجیٹل اور کلوز مانیٹرنگ کویقینی بنائیں اور غیر ضروری تاخیرظاہر ہونے پر متعلقہ تفتیشی افسر سے سختی سے باز پرس کی جائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انویسٹی گیشن ونگ میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی منظور شدہ نفری کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جبکہ سنگین مقدمات میںملوث بالخصوص اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے پر بطور خاص فوکس کیا جائے۔انہوںنے تاکید کی کہ جن مقدمات میں ملزمان کوفوری ضمانتیں مل رہی ہیں ان کیسز کو کیس سٹڈی کے طو رپر لیا جائے اور تمام مراحل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کوتاہیوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ تفتیش کی خامیوں پر قابو پا کر ملزمان کو سزائیں دلوانے کے عمل میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو شاہرات سے دور رکھ کر ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے لہٰذافری رجسٹریشن آف کرائم کے ساتھ ساتھ مقدمات کو ورک آؤٹ کرنے کی شرح کو بہترسے بہتر بنایا جائے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے آئی جی پنجا ب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہتر تفتیش سے کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے لاہور پولیس پوری طرح سرگرم عمل ہے اور پرفارمنس لیول کو بہتر سے بہتر کرتے ہوئے پولیس کے مجموعی تشخص میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اندراج مقدمہ کے بعد تفتیشی مراحل کو جلد از جلد مکمل کرکے ہی لوگوں کو بلاتاخیر انصاف کی فراہمی ممکن ہے لہٰذاسنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی گرفتاری میں تاخیر پر انچارج انویسٹی گیشن، ایس ایچ او اور سرکل افسران سے جواب طلبی کی جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس حراست میں تشدداور ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ان چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پوری فورس کو تنفید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ایسے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اختیارات سے تجاوزاور قانون ہاتھ میں لینے والے افسران و اہلکار بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں، کمانڈ افسران ایسے واقعات میں ملوث قصووران کوفکس کرتے ہوئے سختی سے جواب طلبی کریں ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان اور اے آئی جی آپریشنز غازی صلاح الدین سمیت دیگر افسران شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.