اپوزیشن والے عدم اعتماد کا شوق یہ پورا کرلیں، تاریخی شکست دیں گے، پرویز خٹک

پی ڈی ایم تحریک کا کوئی مقصد نہیں تھا، پی ڈی ایم کا ٹولہ اپنی چوریاں چھپانے کیلئے نکلا ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا اپنی چوری بچانا ہے، عنقریب ہی اس کا نتیجہ آنے والا ہے، ان لوگوں کا کوئی ایجنڈا نہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2021 19:33

اپوزیشن والے عدم اعتماد کا شوق یہ پورا کرلیں، تاریخی شکست دیں گے، پرویز ..
اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ عدم اعتماد کا شوق یہ پورا کرلیں، انشاء اللّٰہ تاریخی شکست دیں گے۔اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم تحریک کا کوئی مقصد نہیں تھا، پی ڈی ایم کا ٹولہ اپنی چوریاں چھپانے کیلئے نکلا ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا اپنی چوری بچانا ہے، عنقریب ہی اس کا نتیجہ آنے والا ہے، ان لوگوں کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈیم ایم نے عوام کے لیے نہیں اپنے مفاد کی تحریک چلائی، پی ڈی ایم کو نظر آ رہا ہے عوام ان پر اعتماد نہیں کر رہے، پی ڈی ایم ناکامی پر اب عدم اعتماد کی باتیں کر رہی ہے، اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ایسی شکست ملے گی کہ یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ رابطے بحال کرنے کے لیے آئے ہیں، چاہتے ہیں کہ دوبارہ رابطے بحال ہوں، آئندہ ہم اکھٹے چلنے کے لیے آج یہاں جمع ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام س اور پی ٹی آئی ابتداء سے ہی ایک پیج پر ہیں، دارالعلوم حقانیہ سے پرانے تعلقات ہیں، سیاسی باتیں ہوتی رہتی ہے۔پرویزخٹک نے کہا کہ جے یو آئی س کو کسی دوسری جماعت کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہتے، موجودہ ملکی صورتحال میں جے یو آئی س کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔