آسیہ اندرابی، شبیر شاہ، یاسین ملک، مسرت عالم کی قید پر تشویش ہے، پاکستان

سینکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر کسی جرم کے قید میں رکھا جا رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، ترجمان

جمعرات 28 جنوری 2021 19:26

آسیہ اندرابی، شبیر شاہ، یاسین ملک، مسرت عالم کی قید پر تشویش ہے، پاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور مسرت عالم بھٹ کی مسلسل قید پر تشویش ہے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو کشمیری رہنمائوں کی مسلسل قید اور بگڑتی صحت کی صورتِ حال پر سخت تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ کالے قوانین کے تحت گرفتار کشمیری رہنمائوں کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیری رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، گرفتار کشمیری رہنمائوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سینکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر کسی جرم کے قید میں رکھا جا رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :